حیدرآباد ۔13نومبر(اعتماد نیوز)کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا
کہ ملک میں سوچھ بھارت کو صرف تصاویر کے لئے شروع کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی
حکومت کے اس اسکیم کو سستی شہرت کے لئے تحریک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ
مرکزی وزرا نے تصاویر
کے ذریعہ اس پروگرام میں حصہ لیکر شہرت حاصل کرنے کی
کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہرت کے نام پر ان تصاویر کو سوشل
نٹورکنگس پر اپلوڈ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی کی قیادت
میں حکومت صرف میڈیا کے ذریعہ تشہیر کرنے کے لئے وقت دے رہی ہے۔